جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کوئٹہ : گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا

گھر میں آگ

کوئٹہ : گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔

کوئٹہ کے پرنس روڈ پر گھر میں آگ لگ گئی، آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ گھر میں موجود 3 افراد بے ہوش ہوگئے، جبکہ ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : فلیٹ میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق، جبکہ 3 دیگر زخمی

بے ہوش افراد کو سول اسپتال جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے کو بی ایم سی اسپتال کے برن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، گھر میں رکھا سامان مکمل جل گیا۔ گھر میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔

متعلقہ خبریں