جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کوئٹہ : تین کروڑ سے زائد مالیت کے غیر ملکی سامان کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

تین کروڑ سے زائد مالیت

کوئٹہ : کسٹمز نے یارو اور رکھنی کے مقام پر کاروائیاں کرتے ہوئے تین کروڑ سے زائد مالیت کے غیر ملکی سامان اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

یارو چیک پوسٹ پر تعینات کسٹمز نے ایک دس ویلرز سے بڑے پیمانے پر ویلڈنگ راڈز برآمد کئے۔ ویلڈنگ راڈز اندرون ملک اسمگل کئے جارہے تھے۔ کارروائی میں 10 ویلر بھی قبضے میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وہ دن ہوا ہوئے جب فنڈز من پسند اضلاع میں لگائے جاتے تھے : فیاض الحسن چوہان

دوسری کارروائی کے دوران ایک ٹرک سے تلاشی کے دوران ہزاروں کلو گرام چھالیہ اور سیگریٹس برآمد کیے گئے ہیں۔ سامان ٹرک میں لوڈ پیاز کی اڑ میں اندورن ملک اسمگل کیا جارہا تھا۔ دونوں کاروائیوں میں درآمد شدہ سامان کی مالیت تین کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

متعلقہ خبریں