جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کوئٹہ میں بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوئٹہ : بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر لیڈی ڈیفرن اسپتال کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے دو افراد جاں بحق، جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں