جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کوئٹہ : کسٹمز کارروائیوں میں کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد

غیر ملکی سامان

کوئٹہ : کسٹمز نے لکپاس کے مقام پر 2 مختلف کاروائیوں میں کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا ہے۔

کسٹمز اہلکاروں نے کوئٹہ کراچی روٹ پر بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ تلاشی کے دوران ایک ٹرک سے 3000 کلو گرام خشخاش، 4800 کلو گرام چھالیہ اور 120 عدد ٹائرز برآمد کرلئے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور سے چوری ہونے والی ٹک ٹاک اسٹار پرشین بلی برآمد

قبضے میں لئے گئے سامان کی قیمت تقریباً 3 کروڑ روپے ہے، حکام نے سامان قبضے میں لے کر مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

دوسری کارروائی میں بوزر گیس لے جانے والے ٹرالر سے تلاشی کے دوران  18 ہزار کلو چھالیہ بر آمد کرلی، جس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

متعلقہ خبریں