جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کوئٹہ : کسٹمز کارروائی میں 6 کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمد

ملکی سامان

کوئٹہ : کسٹمز نے لکپاس اور نوشکی کے مقام پر وسیع پیمانے پر اسمگلنگ کے خلاف کی گئیں دو مختلف کارروائیوں میں 6 کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا ہے۔

پہلی کارروائی لکپاس کے مقام پر ہوئی، جہاں کسٹمز حکام نے اندورن ملک جانے والی ایک مسافر کوچ سے بڑے پیمانے پر اسمگل کی جانے والی اشیاء قبضے میں لے لیں۔

دوسری کارروائی میں ایران جانے والی کوئٹہ تفتان شاہراہ پر نوشکی کے قریب کسٹمز اور ایف سی نے کارروائی میں ایک ٹرک سے بڑے پیمانے پر سامان برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ : نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں، 3 گاڑیاں ضبط، دو ملزمان گرفتار

کارروائیوں میں پکڑے جانے والے غیر ملکی سامان میں 8000 کلو گرام بغیر چھلکے کے امریکن بادام، 680 کلو گرام چائے کی پتی، اے سی، دھنیا کے بیچ، خشک خوبانی، خشخاش، چھالیہ، ٹائرز اور کپڑا شامل ہے۔

کسٹم نے استعمال ہونے والی کوچ اور ٹرک قبضے میں لے لیا، جن کے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں