پی ایس ایل فور میں آج کے اہم میچ میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو 10 رنز سے ہرا دیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دیے دی اور پی ایس ایل فور کے فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ جس کے بعد اننگز کا آغاز
شین واٹسن اور احمد شہزاد نے کیا ۔ اور دوسرے اوور میں احمد شہزاد ایک رن بناکرآوٹ ہو گئے۔ جبکہ واٹسن اور احسن علی نے 111 رنز کی پارٹنر شپ بنائی کی شین واٹسن کی جانب سے71 رنز بنائے۔ اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے.

زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 کھیلاڑیوں کا شکار کیا۔ جبکہ حسن علی، ملز، ثمین گل اور پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا تاہم پہلی وکٹ 41 کے مجموعی اسکور پر گری اور کامران اکمل 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ ڈیرن سیمی 46، پولارڈ 44 اور امام الحق 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اور پشاور زلمی 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی ۔

کوئٹہ کے محمد حسنین نے 2، روسو، احسن علی، واٹسن اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے گلیڈی ایٹرز نے کوالیفائر میں فتح کے ساتھ ہی فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔آب دیکھنا یہ ہے کہ فائنل میں کون سی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایڑز کے ساتھ کیھلتی ہے۔ اور پی ایس ایل فور کے فائنل کا ٹاٹئل کس ٹیم کے نام ہوتا ہے ۔