جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کوئٹہ کراچی کیخلاف اچھی فتح کے باوجود پی ایس ایل سے باہر

کراچی

پاکستان سپر لیگ فایئو کے تیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، اس طرح پشاور زلمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یہ ہدف 17 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگزکا یہ ہدف 20 گیندوں پرپورا کرنا تھا جس میں وہ ناکام رہی اوریوں پشاور زلمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم منظور نے 63 رنز اور شین واٹسن 66 رنز بنا کراپنی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے فتح دلادی، تاہم اس مارجن کی فتح سے کوئٹہ فائنل کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔

اس سے قبل کراچی کنگزنے کیمرون ڈیلپورٹ کی صف سنچری 62 رنز کی بدولت پانچ وکٹون کے نقصان پر 150 رنز جوڑے۔

کراچی کنگز کےدیگر نمایاں بلے بازوں میں افتخار احمد 21 بابر اعظم 32 رنز شامل تھے۔

کوئٹہ کے نسیم شاہ نے دو جب کہ حسنین، فواد اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ کراچی کنگز کے خلاف ایک اچھی فتح کے باوجود پی ایس ایل فایئو سے باہر ہوگیا۔

متعلقہ خبریں