جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کوئٹہ اور ملتان کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

میچ

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا 25 واں میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کیے بغیر منسوخ ہوگیا۔

میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سر فہرست ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

12 مارچ بروز جمعرات کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹکرایئں گی۔

متعلقہ خبریں