جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کوئٹہ: کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات، وارڈ نمبر تین سے سولہ جعلی ووٹ پکڑے گئے

انتخابات

کوئٹہ: کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھی جعلی ووٹ ڈالنے کا سلسلہ نہ رک سکا، کوئٹہ کے وارڈ نمبر تین سے سولہ جعلی ووٹ پکڑے گئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات وارڈ نمبر 3 کے مردو خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں فیک ووٹ پکڑے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن، امیدوار کے انتقال پر پولنگ کا عمل منسوخ

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرد و خواتین کے پولنگ بوتھ میں کل 404 ووٹ کاسٹ ہوئے، گنتی کے دوران 420 ووٹ نکلے، 16 ووٹوں پر جاری کی گئی اسٹیمپ سے مختلف اسٹیمپ لگی ہوئی ہے۔

گنتی کرنے والا عملہ پریشان ہوگئے تھی، 2 گھنٹے قبل پولنگ کا عمل ختم ہوا تاحال گنتی کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں