جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کوئٹہ: ایف سی چیک پوسٹ کے پاس خودکش دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 افراد زخمی

کوئٹہ

کوئٹہ کے علاقے سونا خان میں ایف سی چیک پوسٹ کے پاس خودکش دھماکا ہوا ہے، جس میں 4 اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سونا خان چیک پوسٹ کے قریب فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوئے ہیں، دھماکے بعد علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے سیل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمپنی کے زیر زمین ٹینک میں دھماکہ، سب اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی 20 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فورسز پر ہونے والا دھما کا خودکش تھا، علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں