جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

رباب ہاشمی کی رسمِ حنا کی تصاویر وائرل

رباب

پاکستانی اداکارہ رباب ہاشمی کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اور اب مایوں کے بعد ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

رباب ہاشمی نے 2 روز قبل انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں اور فالوورز کو حیران کردیا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ پیلے رنگ کے سادہ سے لباس میں ملبوس تھیں اور ان کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی تھی۔

گزشتہ روز اداکارہ رباب ہاشمی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

رباب ہاشمی نے اس تقریب کی مناسبت سے مہندی رنگ کا ہی خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جس میں وہ بہت دلکش نظر آئیں اور اس کے ساتھ انہوں نے پھولوں کا زیور بھی پہنا۔

مہندی کی تقریب میں دلہے نے بھی روایتی لباس پہنا، وہ اس موقع پر قیمض شلوار پر واسکٹ پہنے دکھائی دیے۔

فیشن پاکستان ویک کورونا کے باعث اگلے سال تک کیلئے ملتوی

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ صہیب شمشاد کے ساتھ موجود ہیں۔

علاوہ ازیں انسٹاگرام پر ان کے فوٹوگرافر کی جانب سے رباب ہاشمی کی مہندی کی مختلف خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی ہیں۔

انسٹاگرام پر رباب ہاشمی کے والدین کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کی گئیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ نے اپنی مہندی کی تقریب کو بہت انجوائے کیا اور وہ بہت زیادہ خوش دکھائی دیں۔

ان کی مہندی میں پاکستانی اداکار جنید خان نے بھی شرکت کی اور اداکارہ رباب ہاشمی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جنید خان نے انسٹا اسٹوری میں رباب ہاشمی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور زندگی کے اس نئے سفر میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ رباب ہاشمی آپ کو بہت بہت مبارک ہو اور دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں۔

مہندی کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں