جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

رابی پیرزادہ کا شوبز کی دنیا چھوڑ کر دین کی تبلیغ کرنے کی خواہش کا اظہار

لاہور:گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز کی دنیا چھوڑ کر دین کی تبلیغ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کر کے آئی ہوں جس نے میری شخصیت میں بھر پور تبدیلی پیدا کر دی ہے اور اب میرا رجحان شوبز سے زیادہ دین کی تبلیغ کی طرف مائل ہو گیا ہے اور امید ہے کہ میں یہ کام احسن طریقے سے کروں گی جس سے میرا اللہ اور میرا ضمیر مطمئن ہو
یہ بھی پڑھیںمیرا جسم میرے بنانے والے کی مرضی ہے، رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو
لاہور(این این آئی)سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے انسٹا گرام پر عالم دین سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رابی پیرزادہ عالم دین کے ساتھ بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت اور اس کا ترجمہ پڑھ رہی ہیں۔ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو اسکارف میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ مختصر ویڈیو میں نہ صرف قرآن پاک کی چند آیات کی تلاوت کرتی دکھائی دیتی ہیں بلکہ وہ ان کا ترجمہ بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔رابی پیرزادہ نے مذکورہ ویڈیو میں اس بات کی بھی وضاحت کی ہے۔

گزشتہ کئی دن سے سوشل میڈیا پر اسلامی تعلیمات کے حوالے سے ویڈیوز جاری کر رہی ہیں اور اب وہ نئے سال میں باقاعدہ طور پر اسلامی تعلیمات کی ترویج کرتی دکھائی دیں گی۔انہوں نے اپنی ویڈیو میں دیگر مذاہب کا احترام کرنے کا درس بھی دیا اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اب وہ نئے سال میں دین اسلام کی تعلیمات کا درس دیتی دکھائیں دیں گی۔رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیوز شیئر کرتی رہیں گی اور وہ چھوٹی سی بات کے سلسلے تحت اسلامی تعلیمات کی ویڈیوز شیئر کرتی رہیں گی۔سابق اداکارہ کی جانب سے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے آغاز میں پر کئی لوگوں نے ان کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔‎

متعلقہ خبریں