جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئ

میئر کراچی

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئ ،جماعت اسلامی نےپی ٹی آئی سے کراچی کے میئر کیلئے معاونت کی درخواست کی جس پر پی ٹی آئی نے کوئی مؤثر جواب نہیں دیا۔

زرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے شہر کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کیا ہے،پاکستان تحریک انصاف نے40 کے بجائے 82 سیٹوں کا دعویٰ کیا ہے ۔

واضح رہے  مئیر کے معاملے پر بات چیت کے لیے جماعت اسلامی کا وفد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچا تھا ، جہاں انھوں نے علی زیدی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

جماعت اسلامی کا وفد حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ آفس پہنچا، تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار نے جماعت اسلامی کے وفد کا استقبال کیا جس کے بعد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا تھا فارم 11 کے معاملے پر 4 رکنی مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے، مشترکہ کمیٹی فارم 11 اور الیکشن سے متعلق دیگر معاملات کو دیکھے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا بلدیاتی الیکشن کمپرومائزڈ تھا، الیکشن کے حوالے سے ہمیں شدید تحفظات تھے، جماعت اسلامی کی پوزیشن ہے کہ ہم کراچی میں اپنا میئر لائیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی جائز طریقے سے جیتتی ہے تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے، اگر پیپلز پارٹی جائز طریقے سے الیکشن جیتتی ہے تو ہمارے اندر اتنا حوصلہ ہے کہ ہم انہیں مبارکباد دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا بلدیاتی الیکشن ہوا اور عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا، ہم چاہتے ہیں کہ جس کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اسے تمام سیاسی جماعتیں تسلیم کریں، ہم چاہتے ہیں کہ شہر میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے وفد نے جماعت اسلامی کے دفتر کا دورہ کیا تھا اور میئر کراچی کے معاملے پر بات چیت کی تھی۔

یہ پڑھیں : پی پی اور جماعت اسلامی مذاکرات کے بعد نئی پیش رفت

متعلقہ خبریں