جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران صاحب! ریک لیس حکومت نے قوم کو ریسٹ لیس کردیا، اب آپ کا وقت ہوگیا : مریم اورنگزیب

ریسٹ لیس

لاہور : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریک لیس، سیلیکٹڈ، نالائق، نااہل اور کرپٹ حکومت لے ریسٹ لیس ہونے کا وقت ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے لیئے انگریزی لفظ ریک لیس (Reckless) استعمال کرنے کے ردعمل میں بیان جاری کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب عوام آپ کی ریک لیس (لاپرواہ) سیلیکٹڈ، نالائق، نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ آپ کی ریک لیس حکومت کی ریک لیس پالیسیوں نے قوم کو ریسٹ لیس کردیا ہے۔ اب آپ کے اپنے ریسٹ لیس ہونے کا وقت ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سخت ترین بندشیں چاہنے والے پی ڈی ایم لیڈر آج لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ آپ کی ’ریک لیس‘ پالیسی نے پشاور میں 126 ارب کے گھڈے کھود دئیے۔ کورونا کے پیچھے چھپنے سے پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں رُکے گا۔ جلسہ مقررہ دن، وقت اور مقام پر تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہو کر رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی تباہی و بربادی کو آپ کی مجرمانہ لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسی کا نتیجہ آٹا، چینی، دوائی، بجلی اور گیس چوری کی شکل میں عوام بھگت رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں