جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

رافیل نڈال اور نواک جوکووچ فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

فرنچ

دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

سربیا کے نوواک جوکووچ نے اٹلی کے لورینزو موسیٹی کو پانچ سیٹ کے دلچسپ میچ میں شکست دی۔ ابتدائی دو سیٹ میں نوواک جوکووچ کو سات چھ اور سات چھ سے شکست ہوئی تاہم اگلے تین سیٹس میں انھوں نے چھ ایک چھ صفر اور چار ٖصفر سے کامیابی سمیٹی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا فرنچ اوپن ٹینس سے دستبردار

دوسری جانب دفاعی چیمپین اسپین کے رافیل نڈال بھی فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، پری کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال نے اٹلی کے یانک سینز کوسات پانچ چھ تین اور چھ صفر سے ہرایا۔

متعلقہ خبریں