جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

رافیل نڈال کو ارجنٹینا کے غیر معروف کھلاڑی کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست

رافیل

روم: اٹالین ٹینس اوپن کے کوارٹر فائنل میں بڑا اپ سیٹ، ارجنٹینا کے غیر معروف کھلاڑی کے ہاتھوں کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال کو حیران کن شکست کا سامنا، ایک اور مقابلہ میں عالمی نمبر ایک جو کو وچ نے فتح حاصل کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،

روم میں جاری فرنچ اوپن سے قبل اہم ترین ٹینس ایونٹ میں فیورٹ اور نو بار کے چیمپین رافیل نڈال سنبھل نہ سکے ،کوارٹر فائنل میں ان کو ارجنٹینا کے ڈیگو شیورڈزمین نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد چھ دو اور سات پانچ سے اپ سیٹ شکست دی۔

ایک اور دلچسپ کوارٹر فائنل میں ورلڈ نمبر ایک نواک جو کو وچ نے ایک سیٹ ہارنے کے باوجود اپنے جرمن حریف ڈومینک کوپفر کو چھ تین ،چار چھ اور چھ تین کے اسکور سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

متعلقہ خبریں