جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

رافیل نڈال کا ومبلڈن اوپن اور ٹوکیو اولمپک سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

رافیل

ٹنیس ورلڈ میں نمبر تین رافیل نڈال نے سال کے تیسرے گرینڈ سلم ایونٹ ومبلڈن اوپن اور ٹوکیو اولمپک سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

کلے کورٹ ماسٹر اسپین کے اسٹار نے یہ فیصلہ سخت شیڈول کی وجہ سے کیا، انہوں نے کہا کہ میں اپنے معیار کو برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: نوواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کلینڈر کی وجہ سے تھکن کا بھی شکار ہوں۔ پیرس اوپن اور ومبلڈن کے درمیان وقفہ کم ہونے کی وجہ سے میں نے لندن میں ہونے والے اہم ایونٹ میں شرکت سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں