جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

راحت فتح علی خان فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

راحت

کراچی: عالمی شہرت یافتہ اور معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

راحت فتح علی خان پاکستانی فلم ’دم مستم‘ میں مختصر سا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر احتشام الدین نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے راحت فتح علی خان کا فلم میں جلوہ گر ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی فلم دم مستم کے پروڈیوسر اداکار عدنان صدیقی ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوئی جہاں تین دن تک راحت فتح علی نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں راحت فتح علی خان دلچسپ روپ میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں