جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری نے تباہی مچادی، 55 افراد جاں بحق

مظفر آباد : آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفباری نے قیامت برپا کردی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں 55 افراد جاں بحق ہوگئے۔ این ڈی ایم اے نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی، ٓزاد کشمیر میں برفباری سے 30 گھر تباہ ہوئے۔ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔

علاقے میں دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی ریسکیو کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وادی نیلم کے سورنگن گاؤں میں 19 افراد برفانی تودہ میں دب کر جاں بحق ہوئے۔ دس افراد لاپتہ ہوئے، جبکہ چار زخمیوں کو نکالا گیا۔

خیبر پختونخوامیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری

باقی زخمی افراد کو نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ برف میں پھنسے ہوئے افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نکالنے کے لئے انتطامات کئے جا رہے ہیں۔ متاثرین کے لیے راشن اور ٹینٹ مظفر آباد سے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی نیلم آصف درانی کے مطابق سرگن، بگوالی سمیت مختلف علاقوں میں اننچاس لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

پاک فوج کے تازہ دم دستے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ بھاری مشینری کے ساتھ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ وادی میں ابھی بھی 6 فٹ تک برف پڑی ہوئی ہے۔

وادی نیلم اور لیپا سمیت بالائی علاقوں میں ٹیلی فون اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بھی برف باری کے باعث بند ہیں اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں