کرکٹ ورلڈکپ کا ایک اور میچ بارش کی نظر ہونے کا خدشہ

ٹاؤنٹن: کرکٹ ورلڈکپ کا ایک اور میچ بارش کی نظر ہونے کا خدشہ،ٹونٹن میں بارش کاسلسلہ جاری ،ٹیم پاکستان نے انڈور نیٹ پریکٹس کی۔

پاکستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے مابین بدھ کو شیڈول اہم میچ سے ایک روز قبل ہی موسم نے کروٹ بدلنا شروع کردیا اور ٹونٹن میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بارش کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو مجبورا انڈور میں نیٹ پریکٹس کرنی پڑی، اس سے قبل بھی جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان میچ بارش کی نظر ہوا تھا۔