جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد بارش کا امکان

بارش

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد بارش کی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سیزن جولائی سے وسط ستمبر تک جاری رہے گا تاہم فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے اور شمالی حصوں میں ہلکی بارش کا امکان

چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے موسم جزوی ابرآلود رہے گا اور جولائی میں اندازہ ہوگا کہ بارش کا اسپیل کیسا رہے گا۔

متعلقہ خبریں