سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سڑک پر قطار میں کھڑی گاڑیوں پر سیکڑوں کی تعداد میں کیڑے نما شے کو دیکھا گیا۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں نے دعویٰ کیا کہ چین کے شہر بیجنگ میں کیڑوں کی بارش ہوئی ہے۔
اس ویڈیو کے پیش نظر مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس عجیب وغریب واقعے کے بعد بیجنگ میں لوگوں نے اپنی حفاظت کیلئے چھتریوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔
‘Rain of worms’ floods Beijing
A "rain of worms” flooded Beijing this week, according to videos posted on social networks. In the images, it is possible to see the "animals” covering streets and vehicles. pic.twitter.com/V2uaX6Oowk
— The Rio Times (@TheRioTimes) March 8, 2023
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو دیکھیں : ارجنٹائن میں جگہ جگہ لاکھوں کیڑے پھیل گئے، اسٹریٹ لائٹس تک کو بند کردیا
تاہم اس حوالے سے تاحال چینی حکام کا مؤقف سامنے نہیں آسکا ہے لیکن بعض لوگ اس ویڈیو میں موجود شے کو چنار کے پھول قرار دے رہے ہیں جو کہ بیجنگ شہر کا ایک مقبول درخت ہے۔
ان افراد کا کہنا ہے کہ جب اس درخت کے پھول گرتے ہیں تو وہ کیڑوں جیسی شباہت دیتے ہیں۔