جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز: بارش کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ روک دیا گیا

ٹی ٹوئنٹی سیریز

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان جاری 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کو 3 اوورز کے بعد بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔

گیانا میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور آندرے فلیچر نے بغیر کسی نقصان کے میچ روکے جانے سے قبل مجموعی طور پر 3 اوورز میں 30 رنز بنائے۔

اس دوران کرس گیل نے 6 گیندوں پر 12 رنز جبکہ آندرے فلیچر نے 12 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔

ابتدائی اوورز میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، حسن علی اور محمد وسیم نے باؤلنگ کروائی گئی تاہم حریف ٹیم کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ ہوسکا۔

میچ کے آغاز پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ اس میچ میں ہم پر کوئی دباؤ نہیں اور موسم کے باعث پہلے فیلڈنگ کرنا زیادہ بہتر ہے اور ہم میچ جیتنے کے لیے اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا اور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان نے دوسرے میچ میں 7 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی اور 3 اگست کو شیڈول میچ سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

پاکستان نے تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور ویسٹ انڈیز نے آندرے رسل کو موقع دیا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔

آج میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ویسٹ انڈیز: کیرن پولارڈ(کپتان)، آندرے فلیچر، کرس گیل، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، جیسن ہولڈر، ڈیوین براوو، ہیڈن واش، عقیل حسین، روماریو شیفرڈ

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، شرجیل خان، فخر زمان، محمد حفیظ، صہیب مقصود، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، حارث رؤف

متعلقہ خبریں