جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا

سندھ

کراچی: سندھ بھر میں 30 جون سے بارشوں کی پیش گوئی، محکمہ صحت نے اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی بھر کے تمام ڈی ایچ اوز اور تمام ایم ایسز کو اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی 24 گھنٹے فعال رکھی جائے، تمام اسٹاف کی رین ایمرجنسی کے دوران چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کا پہلا اسپیل یکم جولائی سے شروع ہونے کا امکان، الرٹ جاری

محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ خبریں