جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، نقصانات کی رپورٹ جاری، 12 افراد موت کا شکار

بلوچستان میں

کوئٹہ : محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پری مون بارشوں کا سلسلہ تھمنے لگا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے اضلاع میں ہونے والی مون سون کی طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے بارکھان، ڈیرہ بگٹی، دکی، ہرنائی اور سبی سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ سیلابی ریلوں میں بہہ کر 12 افراد جاں بحق، جبکہ 21 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معاشی اور اقتصادی ترقی کا آغاز کردیا گیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا : وزیر خزانہ بلوچستان

ڈیرہ بگٹی میں ایک گھر مکمل طور پر منہدم ہوا، جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں 15 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ ہرنائی کی رابطہ سڑک متاثر ہوئی، جبکہ بارشیں پانچ پل بھی بہا لے گئیں۔

متعلقہ خبریں