جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

بارش

کراچی: پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

پی ڈی ایم اے لارٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی، میرپورخاص اور حیدرآباد ڈویژن میں ہلکی بارش کا امکان ہے، صوبے کے باقی حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے 23 جولائی سے بارشوں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں 23 سے 25 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، اور میر پور خاص،اضلاع میں تیز بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث چھ افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 سے 26 جولائی تک کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، شہید بے نظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، اور گھوٹکی، کشمور، خیرپور، دادو، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، اور قمبر شھدادکوٹ، کے اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں