جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

رمیز راجہ کو جنوبی افریقہ سے پاکستان آنے کی خصوصی اجازت مل گئی

رمیز جنوبی

معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کو کیٹیگری سی میں شامل ملک جنوبی افریقہ سے پاکستان آنے کا اجازت نامہ مل گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمنٹیٹر رمیز راجہ کو پاکستان آنے کی اجازت دی، رمیز راجہ جنوبی افریقہ سیریز کے لیے 26مارچ کو جنوبی افریقہ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم ٹاپ کا پلئیر ہے اس کے سیکھنے کا عمل بہت زیادہ ہے: یونس خان

رمیز راجہ 18 اپریل کو قطر ایئرویز سے لاہور پہنچیں گے۔

کورونا صورتحال کے باعث کیٹیگری سی ممالک سے پاکستان آنے والے کو سی اے اے کا خصوصی اجازت نامہ درکار ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں