جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

رمیز راجہ کا عمر اکمل پر غصے کا اظہار

رمیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر رمیز راجہ کا میچ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے کرکٹر عمر اکمل پر غصے کا اظہار۔

عمر اکمل کی سزا کے حوالے سے رمیز راجہ نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

رمیز راجہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘عمر اکمل اب باضابطہ طور پر بے وقوفوں کی فہرست میں شامل ہوتے ہیں ان پر 3 سال تک پابندی عائد ہوگئی ہے’۔

رمیز راجہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ کیا ٹیلنٹ کی بربادی ہے! اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں میچ فکسنگ کے خلاف قانون سازی کی جائے تاکہ اس طرح کے بے وقوفوں کی جگہ سلاخوں کے پیچھے ہو ورنہ ایسے واقعات برادشت کرنے کی ہمت مزید بڑھالیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ فکسکنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی۔

متعلقہ خبریں