جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

رانا ثناءاللہ اور اسکے حواری پولیس تشدد کا پروگرام بنارہے ہیں: شفقت محمود

شفقت

لاہور: شفقت محمود کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ اور اسکے حواری پولیس تشدد کا پروگرام بنارہے ہیں، سننے میں آیا ہے لسٹیں بن رہی ہیں گرفتاریاں ہوں گی۔

رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 25 مئی کو حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد روانہ ہوگا، ہمارا ہر جلسہ تاریخی ہوا اس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، جب بھی پاکستان میں ایسا لیڈر آتا ہے تو اس کے خلاف محاذ بن جاتا ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنی نالائقی دکھادی ہے، پورا پنجاب 25مئی کو نکلے گا اور اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا، رانا ثناءاللہ اور اسکے حواری پولیس تشدد کا پروگرام بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنے دونگا: وزیر داخلہ

ان کا کہنا تھا کہ سننے میں آیا ہے لسٹیں بن رہی ہیں گرفتاریاں ہوں گی، یہ اس چیز کی نشانی ہے کہ انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، رات آئی جی کو فون کیا ان سے بھی کہا یہ ایک پر امن مارچ ہے۔

متعلقہ خبریں