جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رانا ثناء اللہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

رانا ثناء اللہ نے لاہور

لاہور : رانا ثناء اللہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے۔

منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے۔ درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں رانا ثناء اللہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت پر سخت تنقید کرتا رہا ہوں۔ حکومت کیخلاف تنقید کرنے پر منشیات اسمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ وقوعہ کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو مقدمہ کو مشکوک ثابت کرتی ہے۔  

یہ بھی پڑھیں : انسداد دہشتگردی عدالت نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

لیگی رہنماء نے کہا کہ ایف آئی آر میں 21 کلو گرام ہیروئن اسمگلنگ کا لکھا گیا جبکہ بعد میں اس کا وزن 15 کلو گرام ظاہر کیا گیا۔ گرفتاری سے قبل گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا، اب بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا۔  

رانا ثناء اللہ نے ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ منشیات اسمگلنگ کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ خبریں