جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اوقات میں رہو، اب رک جاؤ، حد ہوگئی : مریم نواز کے خلاف بیان پر رانا ثناءاللہ نے شیخ رشید کو خبردار کردیا

اوقات میں

لاہور : رانا ثناءاللہ نے شیخ رشید کو کہا ہے کہ اپنی اوقات میں رہو، بس اب رک جاؤ، اب حد ہوگئی ہے، مریم نواز سے متعلق  بیان پر تنبیہ کرتا ہوں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے اے ٹی سی لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 سالوں میں اس حکومت نے کیا کیا ہے؟ جو ملک کے خلاف ہیں ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا۔ مریم نواز کے جلسے کے اعلان سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے سے پی ڈی ایم کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ کرپشن کا بیانیہ پٹ گیا تو اب غداری پر آگئے، شیخ رشید مشرف دور میں بھی کہتے تھے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔ حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا، بھارتی اگر یہاں سرگرمیاں کر رہے ہیں تو حکومت نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟

یہ بھی پڑھیں : شیخ رشید احمد نے نواز شریف سے مزید 3 سوالات پوچھ لیے

انہوں نے خبردار کیا کہ شیخ رشید اپنی اوقات میں رہو، بس اب رک جاؤ، اب حد ہوگئی ہے۔ شیخ رشید نے مریم نواز کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس پر تنبیہ کرتا ہوں۔

یہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کےلیے منتین ترلے کرتا تھا۔ پارٹی میں اس کی سفارشیں بہت اہم شخصیات کرتی تھیں، اس وقت میاں صاحب کو کہا تھا کہ اس کو شامل کرلیں ورنہ یہ غلاظت پھیلائے گا، روالپنڈی کے رہنماؤں کے تحفظات پر انہیں شامل نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں