جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں اکیس دسمبر تک توسیع

اکیس دسمبر

لاہور : رانا ثناءاللہ کے خلاف جوڈیشل ریمانڈ میں اکیس دسمبر تک توسیع کردی گئی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں اکیس دسمبر تک تو سیع کردی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسین نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں : رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

عدالت میں ڈی ایس پی جوڈیشل نے موقف اختیار کیا کہ امن وامان کی خراب صورت حال کے باعث رانا ثناءاللہ کو عدالت پیش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے جیل حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں