جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

رانا شمیم کا بیان حلفی، یہ ڈرامہ عدالت پر اثرانداز ہونے کیلئے رچایا گیا : فواد چوہدری

یہ ڈرامہ عدالت

اسلام آباد : رانا شمیم کا بیان حلفی نواز شریف کے دفتر میں ریکارڈ کیا گیا، یہ ڈرامہ عدالت پر اثرانداز ہونے کیلئے رچایا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ شریف فیملی نے رانا شمیم کیس میں اس انکشاف کی تردید نہیں کی کہ یہ حلفیہ بیان نواز شریف کے دفتر میں ان کی ہدایات کے مطابق تیار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر فرد جرم عائد کردی

ان کا کہنا تھا کہ رانا شمیم اور سولیسٹر نے نواز شریف کے دفتر میں یہ بیان حلفی ریکارڈ کرایا، تمام واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ڈرامہ عدالت پر اثرانداز ہونے کیلئے رچایا گیا۔

متعلقہ خبریں