جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رانا تنویر حسین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

رانا تنویر حسین

اسلام آباد : رانا تنویر حسین متفقہ طور پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب کر لیئے گئے ہیں۔

شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر حسین کو متفقہ طور پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔

سردار نصراللہ دریشک نے رانا تنویر کا نام تجویز کیا۔ پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر، مشاہد حسین سید اور راجہ پرویز اشرف نے ان نام کی تائید کی۔

چئیرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ تمام ممبران کا شکر گزار ہوں جہنوں نے متفقہ طور پر منتخب کیا، اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ پی اے سی کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پی اے سی کی ذیلی کمیٹیوں نے توقعات کے مطابق کام نہیں کیا۔

قائد ایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز نے پی اے سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی اے سی متفقہ طور پر منتخب کرنا بتاتا ہے کہ اب ایوان بھی چلیں گے اور قانون سازی بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے شہباز شریف نےاستعفیٰ دیدیا

انہوں نے کہا کہ پی اے سی کی طرح قانون سازی میں بھی اتحاد و اتفاق نظر آنا چاہیے۔ عوام ہمیں قانون سازی کے لئے منتخب کرکے بھیجتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے بیرون ملک روانگی کے باعث پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں