جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رینجرز اور کسٹم حکام اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

رینجرز اور کسٹم

کراچی : رینجرز اور کسٹم حکام نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز اور کسٹم حکام نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے انٹیلی جنس معلومات پر حب چیک پوسٹ پر کی گئی کارروائی کے دوران مختلف بسوں اور گاڑیوں کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رینجرز کی سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر کارروائی، ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام

تلاشی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء جن کی مالیت تقریباً 22.7844 ملین ہے، برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ اشیاء میں بڑی مقدار میں چھالیہ، گٹکا، تارا فلٹر نسوار، کپڑا، سگریٹ، مونو سوڈیم گلومائٹ سالٹ شامل ہیں۔

کاروائی کے دوران افیون، حشیش، کرسٹل بڑی مقدار میں ڈیزل ایری مور اسموکر کین چلڈرن سوٹ بھی پکڑی گئیں۔ برآمد شدہ اشیاء کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں