جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، 2 خواتین سمیت 14 منشیات فروش گرفتار

کراچی : رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 14 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 12 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ کارروائیاں کھوکھراپار، ماڈل کالونی، ملیر سٹی، عیدگاہ، گارڈن، بغدادی اور جیکسن کے علاقوں میں کی گئیں۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔

تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ملیر سٹی پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزموں میں جنت بی بی عرف مامی اور آمنہ شامل ہیں۔

خواتین ملزمان سے دو کلو سے زائد چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ خواتین پولیس کو متعدد کیسز میں مطلوب تھیں۔

متعلقہ خبریں