جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔جبکہ پیرآباد کے علاقے کٹی پہاڑی پر کارروائی کرتے ہوئے روانہ ماہ قتل ہونے والے 21 سالہ نوجوان جنید کے قتل کا معامہ حل ہو گیا۔



تفصیلات کے مطابق رینجرز نے قتل میں ملوث 2 ملزمان موسی خان اور نصیر اللہ عرف بابر کو گرفتار کر لیا۔ ان دونوں ملزمان کا تعلق ڈکیت گروہ سے ہے۔ جبکہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہیں 6 نومبر 2018 کو پولیس نے گرفتار کیا۔ اور ان دونوں نے گرفتاری کا انتقام لینے کے لئے اپنے ساتھی جنید کو بہانے سے بلایا۔اور ملزمان جنید کو حب کینال نورانی ہوٹل کے قریب لے گئے اور قتل کر کے لاش پھینک دی ۔

دوسری طرف لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز کو دھر لیا۔ جبکہ رضویہ سے منشیات فروش کو پولیس نے گرفتار کیا۔۔اس کے ساتھ ساتھ سولجر بازار پولیس نے ہی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان ناصر اور عبدلرحمان کو دھر لیا۔ دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

متعلقہ خبریں