جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رینجرز، پولیس کی کارروائی، بھتہ خور گروہ کے انتہائی مطلوب 2 کارندے گرفتار

رینجرز

کراچی: اورنگی ٹاؤن اور میٹروول میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خور گروہ کے انتہائی مطلوب 2 کارندے محمد عثمان اور عمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے مقامی صنعت کار محمد سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز، پولیس کی کارروائی، خیالو ڈکیت گروپ کے دو ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بھتہ نہ دینے پر فیکٹری مالک اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں، گرفتار ملز مان کا سراغ تکنیکی ذرائع سے لگایا گیا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کیلئے چھا پے مارے جارہے ہیں، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں