جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رینجرز، پولیس کی کارروائی، خیالو ڈکیت گروپ کے دو ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے

خیالو گروپ

کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائی میں خیالو ڈکیت گروپ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

رینجرز اور پولیس نے سائٹ میٹروول میں مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ڈکیت گروپ خیالو کے دو ملزمان خلیل احمد افغانی عرف خیالو اور حیات اللہ افغانی عرف فریادی کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے۔

دوران تفتیش ملزمان نے کراچی کے مختلف علا قوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : کار چوری میں ملوث قرۃ العین عینی دیگر چھ ملزمان سمیت گرفتار ہوگئی

ملزمان نے میٹروول میں موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات کا بھی اعتراف کیا، ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈ یو میں ڈکیتی کر تے ہو ئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ، ایمو نیشن اور منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں