جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ٹی-سیریز کے ایم ڈی بھوشن کمار کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج

ٹی-سیریز کے ایم ڈی بھوشن کمار کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج

ممبئی: ٹی-سیریز کمپنی کے ایم ڈی بھوشن کمار کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق ٹی-سیریز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار کے خلاف ریپ کا کیس ممبئی کے نگر پولیس سٹیشن میں 30 سالہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے کام کے بہانے دفتر بلا کر بھوشن کمار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا بھارتی صحافی کے سوال پر منہ توڑ جواب

خاتون کی شکایت کے مطابق کام دلانے کے نام پر 2017 سے اگست 2020 تک اس پر ظلم کیا گیا اور تین الگ الگ جگہ پر اس کے ساتھ ریپ کیا گیا۔

ڈی این نگر پولیس نے ٹی-سیریز کے ایم ڈی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376، 420 اور 506 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

دوسری جانب بھوشن کمار کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں ان الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں