جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ائیرپورٹس پر ریپڈ ٹیسٹ کا آغاز

ریپڈ ٹیسٹ

کراچی : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں اضافے کے باعث بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا تمام بین الا قوامی ائیرپورٹس پر ریپڈ ٹیسٹ کا آغاز رات بارہ بجے سے ہوگیا۔

نئی ٹریول ایڈوائزری این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کی گئیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف ائیرپورٹس پر تعینات ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ رپورٹ 20 منٹ میں ملے گی۔ رپورٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنے خرچ پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔ مسافر کو اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 8.7 فیصد ہوگئی

حکام کے مطابق قرنطینہ رہنے کے 8 دن بعد مسافر کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ مسافر کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ہی گھر جانے کی اجازت ہوگی۔ کراچی ایئر پورٹ پر محکمہ صحت سندھ کی 48 افراد پر مشتمل ٹیمیں چار شفٹوں میں کام کریں گی۔

کیٹگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں بھی توسیع کردی گئی ہے، جو آج سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیں گی۔

متعلقہ خبریں