جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل

لاہور قلندرز

کراچی: لاہور قلندرز نے افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی جگہ نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔

سندیپ لمیچانے نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے لیگ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6؛ لاہور قلندرز افغان کرکٹر راشد خان کی خدمات سے محروم

خیال رہے کہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے راشد خان لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں رہے، انہوں نے لیگ کے ابتدائی دو میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔

متعلقہ خبریں