جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

راشد لطیف کی نیا چیف سلیکٹر کسی خاتون کو بنانے کی تجویز

چیف

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نیا چیف سلیکٹر کسی خاتون کو بنانے کی تجویز دے دی۔

ایک یوٹیوب ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی مینز ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز کو ہونا چاہیئے، اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹر عروج اس وقت کمنٹیٹر کے طور پر کام کررہی ہیں، وہ ویمنز ٹیم کے 2019 کے دورئہ جنوبی افریقہ میں سلیکشن کمیٹی کی ممبر بھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں۔: مصباح الحق کا چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان

راشد لطیف نے کہا کہ پی سی بی نے خواتین کو کمنٹری کا موقع دے کر اچھا قدم اٹھایا، ثنا میر یا بسمہٰ معروف جیسی کھلاڑیوں کو مینجمنٹ پوزیشنز پر موقع دینا بھی ایک اچھا اقدام ہوگا، انھیں سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنا چاہیے، بورڈ کو لازمی طور پر مینز اور ویمنز ٹیموں کو ایک طرح سے دیکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟

انھوں نے مزید کہا کہ ایک خاتون بھی بورڈ میں ٹاپ پوزیشن سنبھال سکتی ہے، جو آئین بناتے ہیں انھیں اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں