انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 1 پیسے سستا ہوگیا

کراچی: انٹر بینک میں روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہونے لگا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 1 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 150 سے بھی نیچے آگیا انٹر بینک میں ڈالر 150.91 سے کم ہوکر 149 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہورہاہے جبکہ جمعہ کوانٹر بینک میں ڈالر 150روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر1روپیہ سستا ہوکر 150 روپے کا ہوگیا اور اوپن مارکیٹ میں جمعہ کے روز ڈالر 151 روپے پے بند ہوا تھا۔