جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

راولپنڈی :خواتین اور بچوں کے قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزمان سمیت 4 ملزمان گرفتار

قتل میں ملوث 2 مرکزی

راولپنڈی : خواتین اور بچوں کے قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزمان سمیت 4 مزید نامزد ملزمان گرفتار کرلیئے گئے۔

راولپنڈی کے میال گاؤں میں خواتین اور بچوں کے قتل میں ملوث سفاک درندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 2 مرکزی ملزمان سمیت 4 مزید نامزد ملزمان گرفتار کرلیئے گئے ہیں۔

سی پی او کے مطابق گرفتار مرکزی ملزمان میں ربنواز کے دو بیٹے دانش اور اکرام شامل ہیں۔ ربنواز کے بھائی اشرف اور بھتیجے عاقب کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد اور روالپنڈی میں دہشتگردی کا خطرہ، نیکٹا نے الرٹ جاری کردیا

گرفتار مرکزی ملزم دانش نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔ ملزم دانش نے کہا کہ ماں کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے خواتین اور بچوں کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان میں سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، مرکزی ملزم ربنواز اور دیگر کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں۔

سی پی او نے کہا کہ سفاکیت کا مظاہرہ کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں