جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

راولپنڈی : گزشتہ سال نومبر میں پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلیوں، مظاہروں پر مقدمہ درج

پی ٹی آئی کی احتجاجی

راولپنڈی : پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلیوں کیخلاف خلاف قانون مجمع لگانے، نعرہ بازی کرنے سمیت جی ٹی روڈ کو بانٹھ مندرہ کے مقام سے بند کرنے کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں تحریک انصاف کے 13 مقامی عہدیداروں سمیت 170 نامعلوم کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی دور کے تمام لاء افسران عہدوں سے فارغ، 56 نئے افسروں نے چارج سنبھال لیا

عہدیداروں میں راجہ ساجد جاوید، راجہ عبدالوحید قاسم ،ملک یاسر کلیامی، مون چوہدری، ملک طاہر، امیر افضل قریشی، راجہ ضیاء، ملک وحید اختر، شہزاد خان، مرزا بشیر، غنی پٹھان، مبین افضل،رابنواز قریشی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلیوں کیخلاف ایف آئی آر کے متن کے مطابق بانٹھ مندرہ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ کو زبردستی گاڑیاں کھڑی کرکے بند کیا گیا، جس کے باعث ٹریفک معطل رہی، سڑک کو رات گئے تک بند رکھا گیا۔ غیر قانونی پر مجمع اکھٹا گیا گیا، نعرے بازی کی گئی۔

متعلقہ خبریں