جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

راولپنڈی: چیمبر آف کامرس کے عہدداروں کا ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

کامرس

راولپنڈی: چیمبر آف کامرس کے عہدداروں نے حکومت سے آئندہ بجٹ میں جی ایس ٹی کو پانچ فیصد تک لانے اور شرح سود کو چار فیصد تک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صدر روالپنڈی چیمبر آف کامرس صبور ملک کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت ذبوں حالی کا شکار ہے، امید ہے حکومت کاروباری افراد کو مراعات دے گی اور رواں مالی سال کے بجٹ میں بزنس کمیونٹی کے مسائل اور کووڈ 19 میں ایس ایم اِیز کیلئے جو شرائط رکھی ہیں ان کو آسان کیا جائے۔

روالپنڈی چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے مطالبہ کیا کہ سیلزٹیکس کے ریٹس میں کمی کی جائے، انکم ٹیکس کی شرح کو 35 فیصد سے کم کیا جائے۔ سرمایہ کاروں کیلئے آڈٹ انویسٹی گیشن کا عمل ختم ہونا چاہئے آئندہ بجٹ بزنس فرینڈلی اور سرمایہ کار فرینڈلی ہونا چاہئے۔

صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ چیمبر ملک بھر کے تمام تاجروں سے مشاورت کے بعد بجٹ تجاویز تیار کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہماری تجاویز پر توجہ دے تو ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں