جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

راولپنڈی : کنویں میں موجود زہریلی گیس نے پانچ افراد کی جان لے لی

زہریلی گیس

راولپنڈی : کنویں میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

روات کے نواحی علاقے کے ایک کنویں میں ایک شخص اترا، جو اندر موجود زہریلی گیس سے بیہوش ہوگیا، جسے بچانے کے لیئے کنویں میں سات افراد اترے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان: چملانگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4 کانکن جاں بحق

گیس کے باعث ان کا بھی دم گھٹ گیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ تین افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت ظفر، اظہر، اعجاز، ایان اور محمد صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں