جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ؛ دونوں ٹیموں کا بھرپور پریکٹس سیشن

ٹیسٹ پاکستان

راولپنڈی: پاکستان اور افریقہ کی ٹیموں کا پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کا دوسرا روز، دونوں ٹیموں نے جم کر پریکٹس کی، ہیڈ کوچ مصباح الحق بیٹنگ، باؤلنگ پچ کا بھی جائزہ لیتے رہے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں پہلے دوسرے روز بھی پریکٹس سیشن میں مصروف ہے اور باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں جاری ہیں، دونوں ٹیمیں جم کر پریکٹس کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستانی ٹیم کو ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سخت ٹریننگ کرائی صبح 10 بجے سے شروع ہونے والی تربیتی مشق دن 1 بجے تک جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ شاداب خان اور سعید اجمل کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

خیال رہے کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 1 صفر کی برتری حاصل ہے، دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے 8 فروری تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں