جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ؛ بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم، بابر اور فواد کی شاندار بیٹنگ

پاکستان کا

راولپنڈی: پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے۔

بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل جلدی ختم کردیا گیا، پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹیم کا ٹاپ آرڈر بہتر آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہا کھانے کے وقفہ تک میزبان ٹیم کے تین بلے باز 63 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمران بٹ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، دونوں کھلاڑیوں کو افریقی اسپنر مہاراج نے پویلین کی راہ دکھائی۔ عابد علی آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے، وہ چھ رنز بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

22 کے مجموعہ اسکور پر جب پاکستان کے ابتدائی تین بلے باز آؤٹ ہوئے تو کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے پاکستانی اننگ کو سہارا دیا۔

کھانے کے وقفہ پر کپتان بابر اعظم اور فواد عالم وکٹ پر موجود تھے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اب تک 123 رنز کی شراکت ہو چکی ہے۔

بابر اعظم 77 اور فواد عالم 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کا اسکور 145 رنز پر پہنچا تو بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔

پاکستان کی جانب سے کراچی ٹیسٹ کی فاتح پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں